سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوگیاہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح فی تولہ سونے کا بھاؤ اضافے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگیا۔
اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگئی۔