بلوچستان کلی زائیک
|

بلوچستان: کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کی شناخت اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *