پاسداران انقلاب نے
| |

پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطوں کی تردید کردی

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان حسین محبی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے، جس میں انہوں نے امریکہ اور پاسداران انقلاب فورس کے درمیان خفیہ رابطوں کی میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ ’ٹرمپ کا یہ دعویٰ جھوٹ ہے اور محض ایسی خیالی باتیں ہیں جو جنگ میں ناکامی اور بے بسی کے باعث پیدا ہونے والے وہم اور ڈراؤنے خوابوں کا نتیجہ ہیں۔

بریگیڈیئر محبی نے خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو میں کہا ’ٹرمپ ان بیانات کے ذریعے دنیا میں تیل اور توانائی کی قیمتوں کو عارضی طور پر قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کے پاس ایک ہی حقیقی راستہ ہے، اور وہ اپنی شکست تسلیم کرنا اور ایران کی مقرر کردہ شرائط کو ماننا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

دوسری جانب امریکی میڈیا میں امریکہ اور پاسداران انقلاب کے درمیان خفیہ رابطوں کی خبروں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے رابطے ہونے کی تصدیق کر دی ہے

اس سے پہلے امریکی خبر رساں ویب سائٹ اکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے سے تقریباً ایک ماہ پہلے، عراق کے کردستان ریجن کے صدر نچیروان بارزانی کی ثالثی میں امریکہ نے سپاہِ پاسداران سے رابطہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ یہ جاننا چاہتا تھا کہ آیا پاسدارانِ انقلاب فورس اور اس کی قیادت، محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی کی سربراہی میں مذاکرات کرنے والے ایرانی وفد کی حمایت کر رہی ہے یا نہیں۔ امریکہ یہ بھی معلوم کرنا چاہتا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے سپاہِ پاسداران کی کوئی الگ رائے یا مطالبات تو نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *