پی ٹی ائی
|

پی ٹی آئی رہنماوں کاعمران خان کی ہیلتھ رپورٹ پراظہار تشویش : ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی ملاقات کا مطابلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کاعمران خان کی ہیلتھ رپورٹ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے، ملاقات کا مطالبہ کردیاہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،اسد قیصر و دیگر قائدین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میِں بانی کی صحت پرجمع کرائی رپورٹ سامنے آئی ہے، پوری پارٹی قیادت اس پرمشاورت کرے گی،رپورٹ انتہائی تشویش ناک ہے، بانی پی ٹی آئی سےاہلخانہ اورڈاکٹرزکی ملاقات کرائی جائے،اس میں کیاغیرآئینی ہے؟

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ بانی کا بلڈ پریشر 110 یا 120 تک رہتا ہے، آج 140 بائی 80 ہے، بانی سےذاتی معالجین کی ملاقات کرائی جا رہی ہے نہ ہی چیک اپ ہو رہا ہے، جب بانی کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ فٹ تھے، ان کی رپورٹ پر سب کوتشویش ہے، ایک ہی مطالبہ ہے،بانی سےفیملی کی ملاقات ہو،غیرآئینی کیاہے؟، اگربانی سے یہ صورتحال ہو رہی ہے تو عام شہری کی کیاحیثیت ہے؟، اس تمام صورتحال کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، درخواست کرتے ہیں کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، مطالبہ ہے بانی کی فیملی کی مرضی سے علاج بھی ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ حکومت ہوگی، انکو جواب دینا ہوگا، یہ جواب دہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس کی کل سماعت ہونی ہے، ہم ریلیف نہیں،انصاف مانگ رہے ہیں، بانی کاعلاج بہترین اسپتال میں ڈاکٹر اور اہلخانہ کی موجودگی میں کرایاجائے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے،کل ہماری ملاقات ہونی چاہیے، ہمیں حقیقت نہیں پتا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ کیاہواہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *