|

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جان ٹرنر کا 25 سال کی عمر میں کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے اچانک پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پانچ سالہ پیشہ ورانہ کیریئر کا اختتام کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی جانب سے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی تھی۔

تاہم گزشتہ سال جون میں کمر میں فریکچر ہونے کے بعد وہ کسی بھی پیشہ ورانہ مقابلے میں واپسی نہ کر سکے۔

معاشیات میں گریجویشن کرنے والے جان ٹرنر کا ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ ابھی مزید دو سال کے لیے باقی تھا، جبکہ گزشتہ سال کے اختتام تک وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ کا بھی حصہ تھے۔

اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں زندگی کے اگلے مرحلے اور نئے چیلنجز کی جانب بڑھنے کا یہی مناسب وقت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *