سوات میں احتجاج کےدوران کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر دھماکا، 9 افرادجاں بحق
سوات: سوات میں احتجاج کے دوران پولیس اسٹیشن کے قریب دھماک کے میں 9 افراد جاں بق جبکہ 15 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ کے مطابق کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکااس وقت ہوا جب مقامی نوجوانوں کااحتجاج جاری تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کبل پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا، خودکش حملہ آورپولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا۔ جسے پولیس کے جوانوں نے روکا تو دھماکا ہوگیا۔
آرپی اوملاکنڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس اسٹیشن، سی ٹی ڈی تھانہ، پولیس لائن کبل اور سہولت مرکز قائم ہیں۔