بلوچستان کے بارکھان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ: ڈی ایس پی شہید،اہلکار زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارکھان میں کھنہ چوکی کے قریب نامعلوم افراد نےپولیس گاڑی کو نشانہ بنایااور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مرید بگٹی شہید ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
فائرنگ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔