|

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

 

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں بدھ کے روز بھی بین الاقوامی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 114 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات فوری طور پر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی خریداری مزید مہنگی پڑی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب قیمتی دھات چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ مقامی بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہونے سے اس کی نئی قیمت 5 ہزار 489 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز عالمی منڈی میں تیزی کے اثرات مقامی بازار میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *