|

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 4,000 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 4,000 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ  گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,430 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 40 ڈالر سے برھ کر 4,093 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 397 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 86 بڑھ کر 5 ہزار 484 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (ہفتے کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 3 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *