حج 2027 کے
| |

حج 2027 کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز

اسلام آباد: حج 2027 آن لائن ادائیگی کی سہولت پاکستانی عازمین کے لیے شروع کردی گئی ہے، جس کے بعد حج کے خواہش مند افراد گھر بیٹھے اپنے اخراجات جمع کرا سکیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حج 2027 کے لیے اخراجات جمع کرانے کے آن لائن نظام کا افتتاح کردیا۔ نئے نظام کے تحت پاکستان بھر سے حج کے لیے درخواست دینے والے افراد آن لائن طریقے سے رقم جمع کرا سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عازمین حج ادائیگی کے لیے بینک کارڈ استعمال کرسکیں گے، جس سے انہیں بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہوگی اور گھر بیٹھے ادائیگی کا عمل مکمل کیا جاسکے گا۔

چار لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن
وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق پاک حج ایپ کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد افراد حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حج کے پورے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل بنانے پر توجہ دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے تعاون سے عازمین کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حج کے نظام کو مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ
حج 2027 کے سرکاری کوٹے کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 527 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے آن لائن ادائیگی کا نظام شروع ہونے کے بعد عازمین حج کے لیے درخواست اور ادائیگی کا عمل مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

حج 2027 آن لائن ادائیگی کا نظام پاکستانی عازمین کے لیے حج کے انتظامات کو ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی کوششوں کا اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے مختلف مراحل گھر بیٹھے مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *