|

میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، ایران کیساتھ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے ایک طے شدہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت جاری ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور خود ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کی اپیل کے بعد فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اگر ایران پر حملہ کیا جاتا تو یہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑا فوجی حملہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانی نقصان کے بجائے سفارتی حل اور معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کے حامی ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ متوقع ہے۔ ان کے بقول، معاہدہ ہی بہترین راستہ ہے، تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *