|

بھارت نےسلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے گئے،سیلاب کا خدشہ

سیالکوٹ: مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، جس کے نتیجے میں پانی کا بڑا ریلا دریائے چناب کے راستے پاکستان کی جانب بڑھنے لگا۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آنے والے 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلا وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

حکام نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *