پاک، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل
نئی دہلی: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ بھارت اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور معاملے میں ہونے والی مزید پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
مکہ کے قصر الصفا میں ہونے والے مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے۔