| |

عالمی جریدہ فارن افیئرز ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار معترف

عالمی جریدے فارن افیئرز نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں اجاگر کیا ہے۔

جریدے کے مطابق پاکستان نے ایک ذمہ دار اور مؤثر علاقائی طاقت کے طور پر فعال سفارت کاری کا مظاہرہ کیا، جس سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی رابطہ کاری اور ایران و امریکا کی قیادت سے ہونے والی بات چیت نے تناؤ میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فارن افیئرز کے مطابق پاکستان سفارتی اثر و رسوخ، مضبوط علاقائی روابط اور بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت جیسی خصوصیات کے باعث ایک اہم علاقائی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *