جماعت اسلامی کے
| |

جماعت اسلامی کے دھرنوں اور اسلام آباد مارچ کی کال کا اثر، پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے پیٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنوں اور 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں عوام پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کا حکومت کو مکمل احساس ہے، مشکل صورتحال میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور اسی مقصد کے تحت چھوٹی سواریوں کے استعمال کنندگان کیلئے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

اعلان کے مطابق موٹرسائیکل، رکشے اور چنگچی سمیت دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا جبکہ 800 سی سی تک انجن رکھنے والی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کیلئے ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر اسی شرح سے رعایت مقرر کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس ریلیف اسکیم پر عملدرآمد آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں، جن میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں، ریلیف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے مطابق خصوصی اسکیم کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ریلیف حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کو عملی شکل دینے کیلئے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق ضروری معلومات کی فراہمی میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کے شکر گزار ہیں، جبکہ رجسٹریشن کے ذریعے مستحق افراد تک ریلیف پہنچانے کا طریقہ کار وضع کیا
جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *