سوڈان کی خودمختاری بہر صورت برقرار رکھی جائیگی‘ سعودی عرب
ریاض: حکومت سعودی عرب کا کہنا ہے کہ سوڈان کی خودمختاری بہرصورت برقرار رکھی جائے گی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میںسوڈان کی موجودہ صورتحال، حالیہ جنگ کے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق مذکورہ رہنماﺅں نے سوڈان کی سلامتی، استحکام، اس کی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی سا لمیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔