روس پر برطانوی پابندیوں میں مزید اضافہ
لندن : برطانیہ نے روس کے خلاف اپنی پابندیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے 25 نئے اہداف کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت15 کمپنیاں، 10بینک، ایک کاروباری شخصیت اور 9بحری جہاز بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔مذکورہ حوالے نیوز ایجنسیزکے مطابق نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے بینکوں میں اوزون بینک ، روز ایکزم بینک ، سینٹر انویسٹ بینک ، ریئلسٹ بینک ، بینک اسٹاور ، ٹیلی پورٹ بینک اور اونی بینک شامل ہیں۔یہ بات بھی شامل رہے کہ اس کے علاوہ نادرن انجینئرنگ، میٹل کومپلیکٹ، نیکوم، پروم سیز اور ٹیکنولکس سمیت متعدد روسی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔