پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک
پیرو میں سیاحوں کو نازکا لائنز کی سیر کرانے والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پیرو کے حکام کے مطابق حادثے میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پسکو ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ نازکا لائنز کی فضائی سیر کے مشن پر روانہ ہوا تھا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔