|

کراچی پولیس نے دوست کے گھر چوری کرنے والا ملزم دھر لیا، 36 لاکھ روپے برآمد

کراچی میں پولیس نے گھر میں نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے مدعی کے قریبی دوست کو گرفتار کر لیا، جس کی نشاندہی پر چوری کیے گئے 36 لاکھ روپے مکمل طور پر برآمد کر لیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق مقدمے کی تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم ذیشان کو حراست میں لیا گیا۔ دورانِ تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ لوٹی گئی رقم اپنے گھر میں ریت اور بجری کے نیچے چھپا رکھی ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوری رقم برآمد کر لی۔

 

پولیس کے مطابق مدعی فیاض خان موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ واردات کے وقت ان کے اہلِ خانہ گاؤں گئے ہوئے تھے، جبکہ وہ خود کام کے سلسلے میں گھر سے باہر موجود تھے۔ اسی دوران نامعلوم ملزم نے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کی نقدی چرا لی تھی۔

 

واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا کہ اس واردات میں مدعی کا قریبی دوست ہی ملوث ہے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ واردات کے دیگر پہلوؤں کا بھی مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *