|

لاہور ہائیکورٹ کا ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی روکنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے اضافی پریمیم کی وصولی فوری طور پر روک دی اور اوگرا سمیت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے 40 سے زائد کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کر رہی ہیں۔

عدالت نے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اوگرا اور متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، کمپنیوں کو شہریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اضافی پریمیم کی وصولی کے باعث شہریوں کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *