مریم نواز کی
|

مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کل شام جاتی امرا میں منعقد ہونے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں، جبکہ ذرائع نے دلہا کے حوالے سے بھی اہم تفصیلات بتائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوگا۔ نکاح کی تقریب کل شام 5 بجے جاتی امرا میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔ جبار خالد فلور ملز کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور کاروباری حلقوں میں معروف نام رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ تقریب کو محدود اور خاندانی سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شریف خاندان اور دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کی شرکت متوقع ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی اس حوالے سے دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم تقریب میں شرکت کرنے والے افراد اور دیگر انتظامات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ نکاح کی تقریب سے متعلق مذکورہ تفصیلات ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، جبکہ تقریب کے حوالے سے حتمی اور باضابطہ تفصیلات متعلقہ خاندان کی جانب سے سامنے آنے پر ہی مزید معلومات واضح ہوسکیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *