پیٹرولیم ڈیلرز کا
|

پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کاروبار بند کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری رکھنا مشکل ہونے کا عندیہ دے دیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ حکومت 72 گھنٹوں کے اندر پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل حل کرے، بصورت دیگر ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا طریقہ کار قابلِ قبول نہیں، حکومت کو قیمتوں میں ردوبدل کے موجودہ نظام پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز پر عائد ایلوکیشن بھی ختم کی جائیں۔

ایسوسی ایشن کے رہنما کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز مسلسل حکومت سے رابطے میں ہیں، تاہم اب تک ان کے مطالبات پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

ملک خدا بخش نے بتایا کہ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کا فیصلہ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھر سے ڈیلرز کی شرکت سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت کے دوران ڈیلرز کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پیٹرول پمپس پر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *