راولپنڈی اسلام اباد
| |

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ،ہنگامی الرٹ جاری

راولپنڈی،اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، متعدد علاقے زیر آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی ، پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔

راولپنڈی کے علا قے شمس آباد میں 115 ، کمرشل مارکیٹ میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، کٹاریاں اور گوالمنڈی کےمقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہوگئی جس کے باعث خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے ، این ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ، شہریوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت جاری۔

ادھر اسلام آباد کے کے علاقے بلیو ایریا ، شکر پڑیاں ، ایف سیون فور ، بری امام، زیرو پوائنٹ سمیت مخلتف علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا او ر ٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی جس کے بعد این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جار ی کر دیا ۔

مزید پڑھیں۔سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *