‘ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں’، چین کا آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہ
چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
فلسطین میں تعینات چینی سفیر سُن ژِن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطینی کاز کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں نئی سطحوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔
چینی سفیر نے بتایا کہ فلسطینی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات، ناانصافیوں اور مصائب کی شدت کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد اور ترقیاتی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔