|

ثاقب چدھڑ کا ردعمل، عروبہ مرزا کے الزامات پر وضاحت سامنے آگئی

لاہور: ثاقب چدھڑ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مبینہ چیٹ اسکرین شاٹس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پیغامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ثاقب چدھڑ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغامات ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے، بلکہ یہ کسی جعلی اکاؤنٹ سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنا سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود استعمال کرتے ہیں اور ان کے نام سے منسوب مبینہ چیٹس حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

ثاقب چدھڑ کا ردعمل اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر چند مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ ان اسکرین شاٹس میں بظاہر ثاقب چدھڑ کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور بعد ازاں اسنیپ چیٹ پر رابطہ کرنے کی درخواست دکھائی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ “عروبہ مرزا کبھی بھی میرے لیے اہم نہیں رہیں، اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔”

دوسری جانب عروبہ مرزا نے مبینہ چیٹس شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں لکھا، “مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔” تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات یا کوئی اضافی وضاحت جاری نہیں کی۔

تاحال ان دعوؤں یا شیئر کیے گئے مبینہ اسکرین شاٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *