سات روز مسلسل اضافے کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر سے کم ہوکر 4,380 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 75 سینٹس کی کمی کے بعد 64 ڈالر 57 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 175 روپے کم ہو کر 6 ہزار 936 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 150 روپے کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 946 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 42 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔