|

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد: سعودی عرب کے ایک سرمایہ کار گروپ نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ نے گزشتہ روز کاروباری شخصیات، اوورسیز پاکستانیوں اور میڈیا نمائندگان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی اسلام آباد رشید خان نیازی، فالکن وژن کمپنی (جدہ، سعودی عرب) کے نائب چیئرمین و صدر محمد طارق غوث، فالکن وژن پاکستان کے بزنس ہیڈ ذوالفقار، کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عصمت اللہ خان، مقبول، کرنل جمشید، عتیق (کوریا میں مقیم اوورسیز پاکستانی) اور لگژری گاڑیوں کے شعبے سے وابستہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران سعودی سرمایہ کار گروپ نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر حکومت نے ہر ممکن تعاون اور مکمل سہولت کاری فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *