|

کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹ قائم

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ یونٹ ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور دیگر مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم اور مالیاتی فراڈ کے مقدمات کی بھی تحقیقات کرے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات انجام دے گا۔ کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف ادارے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *