| |

سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیپرا نے نئے قواعد جاری کر دیے

اسلام آباد: سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے گھریلو اور چھوٹے تجارتی صارفین کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو نیپرا سے الگ اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سولر توانائی کے فروغ، درخواستوں کے عمل کو آسان بنانے اور صارفین کو غیر ضروری انتظامی مراحل سے بچانا ہے۔

ترمیم شدہ قواعد کے تحت اب متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی (ڈسکوز) کو براہ راست منظوری دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس سے درخواستوں کی منظوری کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز اور آسان ہونے کی توقع ہے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے گھروں، کاروباری اداروں اور چھوٹے صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ریگولیشنز کا مقصد صاف اور سستی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین سولر سسٹم کی طرف راغب ہوں اور قومی بجلی کے نظام پر بوجھ بھی کم کیا جا سکے۔

نیپرا کے تازہ فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سولر صارفین کے لیے نئے کنکشن اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق متعدد مراحل پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل اور تیز رفتار ہو جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *