سی ایس ایس
|

سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا، جس کے مطابق کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 476 امیدوار تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں، یوں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مردوں اور خواتین کی تعداد تقریباً برابر رہی، تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار اب اگلے مراحل میں شامل ہوں گے، جن میں میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ کے علاوہ زبانی امتحان شامل ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *