|

آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی ونی تاکیار کون ہیں؟ جانیں مکمل تفصیلات

ممبئی: آریان خان ونی تاکیار کی لندن میں ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دونوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر ونی تاکیار کون ہیں اور ان کا پس منظر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو لندن میں ایک معروف کیسینو سے باہر بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ونی تاکیار کے ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ممکنہ تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق ونی تاکیار ایک باصلاحیت گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں، جو اپنے گانے خود تحریر کرتی ہیں اور انہیں اپنی آواز میں پیش بھی کرتی ہیں۔ ان کی موسیقی مختلف بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔

ونی تاکیار کے سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق ان کے رہائشی شہر کوپن ہیگن اور ممبئی ہیں۔ وہ متعدد بار بھارت کا دورہ کر چکی ہیں اور ممبئی میں مختلف میوزیکل ایونٹس میں لائیو پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ ونی تاکیار کاروباری میدان میں بھی سرگرم ہیں۔ معلومات کے مطابق وہ مارکیٹنگ اسٹریٹجی، ٹیلنٹ مینجمنٹ اور ایونٹ پروڈکشن سے وابستہ منصوبوں میں شریک بانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

لندن میں ملاقات کے بعد مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان خان اور ونی تاکیار ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور ان کے چند مشترکہ دوست بھی ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

تاہم آریان خان اور ونی تاکیار میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔ اس لیے ان کے درمیان تعلقات سے متعلق سامنے آنے والی تمام اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آریان خان کا نام مختلف شوبز شخصیات کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم ان میں سے کسی بھی خبر کی سرکاری سطح پر کبھی تصدیق نہیں کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *