کراچی میں پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سواروں کاحملہ: 2اہلکار زخمی
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار افراد نے کریکر حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معلوم ہوا کہ دونوں اہلکارسی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین یونٹ نے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا جبکہ شواہد اکھٹے کرلیے، اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔