| | |

چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے کی خبر مسترد کردی

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر ایجنسی سے منسوب اس رپورٹ کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی اطلاعات کی تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کام کرتا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *