|

انگلینڈ کے جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

مانچسٹر: انگلینڈ کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے 156 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 14,833 ہو گئی، جو انہوں نے صرف 492 اننگز میں مکمل کیے۔

اس کارنامے کے ساتھ بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کا 14,803 رنز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پولارڈ نے یہ سنگِ میل 663 اننگز میں عبور کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بیٹر کرس گیل بھی شامل ہیں، جنہوں نے 455 اننگز میں 14,562 رنز اسکور کیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *