فرانس نے ایران کے 2 سفارت کاروں ملک بدر کرنے کااعلان کردیا
پیرس: فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ‘ایکس’ پر کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ایران آنے سے روکنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
20 جولائی کو فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایرانی سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا تھا کہ اُنھوں نے تہران میں ان کے سفارت خانے کے دو ملازمین کو ’شدید طور پر ہراساں اور خوفزدہ‘ کر کے سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی کی ہے۔