فی الحال کوئی بھی مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوتا نظر نہیں آرہا: محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں فی الحال مون سون بارشوں کے کسی نئے سسٹم کے اثرانداز ہونے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور ضلع تھرپارکر کے بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہوسکتی ہیں، جبکہ فی الحال کوئی مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔