امریکا کا گزشتہ برس یمن میں فضائی حملوں میں 153 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکی اخبار نے پینٹاگون کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس یمن میں امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 150 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے تسلیم کیا ہے کہ یمن میں امریکی فضائی حملوں کے دوران مجموعی طور پر 153 شہری ہلاک جبکہ 243 زخمی ہوئے۔
پینٹاگون کے مطابق زیادہ تر شہری ہلاکتیں اپریل 2025 میں ہونے والی تین امریکی فوجی کارروائیوں میں ہوئیں۔ 6 اپریل کو صنعا میں کیے گئے فضائی حملے میں 5 شہری ہلاک ہوئے، 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کارروائی کے نتیجے میں 80 شہری جان سے گئے، جبکہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب کیے گئے حملے میں 47 شہری ہلاک ہوئے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمن میں امریکی فوجی آپریشن سے متعلق 15 مزید کارروائیوں کا جائزہ تاحال جاری ہے۔