سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 11,300 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 11,300 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9,688 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 113 ڈالر سے برھ کر 4,268 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 73 سینٹس کے اضافے کے بعد 61 ڈالر 45 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 35 روپے کم ہو کر 6 ہزار 659 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 709 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 100 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔