| |

حماس نے بورڈ آف پیس معاہدہ قبول کرتے ہوئے غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی: عالمی میڈیا

غزہ: حماس کے ایک سینئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے سے متعلق بورڈ آف پیس کی مجوزہ تجویز قبول کر لی ہے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چند ہی دنوں میں متوقع ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے پر تنظیم کی رضامندی ہو چکی ہے اور اس کی تفصیلات پر مشتمل سرکاری اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران ہتھیاروں سے متعلق معاملات اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کے بنیادی نکات پر بھی اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس رہنما نے امید ظاہر کی کہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فریق اور بورڈ آف پیس اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیل بھی معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کرے تاکہ طے پانے والے نکات عملی شکل اختیار کر سکیں۔

اگر اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق ہو جاتی ہے تو مبصرین کے مطابق یہ غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات میں نئی پیش رفت کی امید پیدا ہوگی۔

تاہم اب تک حماس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، جبکہ اسرائیل یا دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے بھی مجوزہ منصوبے اور حماس کے دعوے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *