جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس، بار رہنماؤں کا خراج تحسین
اسلام آباد: جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی اور صدر سپریم کورٹ بار نے خطاب کیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی جج بننے سے قبل بار کی منتخب کابینہ کا بھی حصہ رہیں اور انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی جسٹس مسرت ہلالی کی ترجیحات میں شامل رہیں، جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار نے خطاب میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ سپریم کورٹ بار نئے صوبوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے جسٹس مسرت ہلالی کو بہترین جوڈیشل کیریئر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔