ہوسکتا ہے 27ستمبرتک مجھے نااہل کردیا جائے:سہیل آفریدی کوخدشہ
پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ نااہل کیے بغیر کوئی مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔ہوسکتاہے کہ 27ستمبر تک مجھے ناہل کردیاجائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگرمجھے نااہل یا گرفتار کیا جاتا ہے تو اس صورت میں میرا ویڈیو پیغام موجود ہے، میں کشتیاں جلا کر نکلوں گا جان بھی جاتی ہے تو جائے حکومت کیا چیز ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ 27 ستمبر کو عوام نکلیں گے یہ جو کرلیں روک نہیں پائیں گے، اسلام آباد تو جانا ہے راولپنڈی میں اڈیالہ بھی آپشن ہوسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتےہوئےکہی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کے اعلان پر پاکستانیوں کا غصہ دیکھا کہتے ہیں اتنی دیر کیوں کیں، علیمہ خانم بھی لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ ہوں گی، علی امین گنڈاپور سمیت تمام لیڈر شپ ایک کنٹینر پر ہوگی۔ 27 ستمبر کی کال اسی لیے ہے یہ عمران خان سے ملاقات تک نہیں کرنے دے رہے، پی ٹی آئی سیاسی قوت ہے مسلح جتھہ نہیں جو ہتھیار اٹھا کر اڈیالہ پہنچ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اختیار دیا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کروں، اسلام آباد مارچ کی کال دینا پولیٹیکل کمیٹی کی ذمہ داری تھی، میں اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، احتجاج کی کال مشاورت سے دی ہے۔