سوئٹزر لینڈ اورپاکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے : اسحاق ڈار
اسلام آباد: اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر مرغوب بٹ کی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان سوئٹزرلینڈ دوطرفہ تعاون کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں،تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا پاکستان سوئٹزرلینڈ تعلقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔