پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے: میر واعظ عمر فاروق
کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کو حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق، جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں اور انہیں نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔
میر واعظ عمر فاروق کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی اس بات سے مشروط ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کے عوام کے حقوق کی یکساں نمائندگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک طبقے کے مفاد کے لیے دوسرے کے آئینی اور جمہوری حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے ایسا متفقہ حل تلاش کریں جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔