|

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ کے قریب پولیس وین پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *