|

حوثیوں کی ناکہ بندی کے باوجود دو پاکستانی تیل بردار جہاز بحیرہ احمر سے بحفاظت گزر گئے

اسلام آباد: بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری بحری ناکہ بندی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان کے دو ایندھن بردار جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بحفاظت باب المندب اور بحیرہ احمر عبور کرتے ہوئے پاکستان روانہ ہو گئے۔

بحری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی عالمی انٹیلی جنس کمپنی ونڈوارڈ (Windward) کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق افرامیکس کلاس کے دونوں پاکستانی تیل بردار جہاز سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کرنے کے بعد معمول کے مطابق اپنے سفر پر روانہ ہوئے۔ کمپنی کے مطابق دونوں جہازوں نے پورے سفر کے دوران اپنا خودکار ٹریکنگ سسٹم (AIS) فعال رکھا، جس سے ان کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جاتی رہی اور وہ کسی رکاوٹ یا حملے کا شکار ہوئے بغیر بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزر کر پاکستان کی جانب روانہ ہوگئے۔

ونڈوارڈ کے مطابق 20 جولائی کو حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں اور ان سے منسلک جہاز رانی کے خلاف ناکہ بندی کے اعلان کے بعد خطے میں بحری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی تھیں۔ اس عرصے کے دوران چین سے وابستہ بحری جہازوں کے علاوہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے یا اس کے لیے تیل لے جانے والے متعدد جہازوں کو حملوں یا خطرات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی جہازوں نے خطرات سے بچنے کے لیے افریقہ کے جنوبی سرے پر واقع کیپ آف گڈ ہوپ کے طویل اور مہنگے بحری راستے کا انتخاب کیا۔

ایسے حالات میں پاکستانی پرچم بردار جہازوں کا معمول کے راستے سے بحفاظت گزرنا ایک غیر معمولی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *