|

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باکسر قدرت اللہ گلاسگو میں غائب

بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے لاپتا یا ٹیم سے الگ ہونے کے واقعات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔

گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا، جبکہ مرد باکسرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ اسی دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ کے ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہ آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد پاکستانی باکسنگ ٹیم اتوار کو گلاسگو سے پاکستان روانہ ہوگئی، تاہم قدرت اللہ وطن واپس آنے والی پرواز میں سوار نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرت اللہ نے ٹیم کے ساتھ واپسی سے گریز کیا، جبکہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) ناصر تونگ نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں کسی باکسر کے لاپتا ہونے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی، تاہم ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ قدرت اللہ نے پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں انگلینڈ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی پاکستان کے دو باکسرز ٹیم سے الگ ہو گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *