کراچی میں خناق کے30کیس رپورٹ، رواں سال 13بچے چل بسے
کراچی: شہر قائد میں رواں سال خناق سے 13 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں خناق کے 30 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔جبکہ ملک بھر میں خناق کے 308 کیس رپورٹ ہوئے۔
خناق میں مبتلا بچوں میں سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 113 رہی۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں 87، بلوچستان میں 64 کیسز سامنے آئے۔اسی طرح صوبہ پنجاب میں 35، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں خناق کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔