سکیورٹی کے میدان میں پاکستان سے تعلقات گہرے کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید گہرا کرنے اور مشترکہ تعاون کی نئی راہیں ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت سے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے میدان میں باہمی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔