سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر سخت الزامات اور جوابی بیانات سامنے آئے ہیں۔

مشعال یوسف زئی کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس مقدمہ لڑنے کے لیے چار آنے نہیں ہوتے، وہ گھٹیا الزامات پر اتر آتے ہیں، مشعال یوسف زئی کو سینیٹر کس نے بنوایا، اس بارے میں انہیں علم نہیں،مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے سے متعلق ہدایات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، انہیں پارٹی سے فارغ نہ کرکے درگزر سے کام لیا گیا۔

دوسری جانب مشعال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک مرتبہ معافی مانگنے کے بعد دوبارہ بیان بازیاں کررہے ہیں۔

مشعال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں پارٹی سے فارغ کرسکتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں، سلمان اکرم راجا نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی ہے۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا، اگر اس کا پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *