نادرا میں شکایت
|

نادرا میں شکایت درج کروانے کا آسان طریقہ، شہریوں کیلئے اہم ہدایت

اسلام آباد (17 اگست 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں دستاویزات یا خدمات سے متعلق شکایت درج کروانے کا طریقہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اگر کسی شہری کو نادرا سینٹر یا زونل بورڈ میں مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے ابہام ہو یا عملے کی جانب سے دی گئی ہدایات سمجھ نہ آرہی ہوں تو وہ خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ افسر سے تحریری وضاحت طلب کرسکتا ہے۔

نادرا پالیسی کے تحت شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی سروس کے حصول کے لیے درکار دستاویزات اور ضروری کاغذات سے متعلق واضح معلومات تحریری طور پر حاصل کریں۔

اگر متعلقہ افسر کی جانب سے تحریری ہدایات فراہم نہ کی جائیں تو شہری نادرا کسٹمر سروسز کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

نادرا میں شکایت کیسے درج کریں؟
شہری اپنی شکایت درج کروانے کے لیے نادرا کے شکایتی نظام NCCMS سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل کے ذریعے بھی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

آن لائن شکایت: nccms.nadra.gov.pk
ای میل: csd@nadra.gov.pk

نادرا سے متعلق کسی بھی مسئلے، دستاویزات کے بارے میں وضاحت یا عملے کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے کی صورت میں شہری دستیاب شکایتی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *